ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقتصادی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے 'بھارت جوڑو یاترا' کی تحریک: ملکارجن کھرگے

اقتصادی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے 'بھارت جوڑو یاترا' کی تحریک: ملکارجن کھرگے

Tue, 17 Jan 2023 12:03:53    S.O. News Service

نئی دہلی  17 جانوری: (ایس او نیوز) کا نگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے ملک میں پھیلی معاشی عدم مساوات پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 'بھارت جوڑو یاترا' ملک میں پھیلی اسی معاشی عدم مساوات کو دور کرنے کی تحریک ہے۔

کانگریس صدر نے ٹوئٹ کیا، ’’بی جے پی نے اقتصادی عدم مساوات کی خلیج کو اتنا گہرا کر دیا ہے کہ ملک کا عام آدمی اس میں غرق ہو رہا ہے۔ ہندوستان میں امیر ترین ایک فیصد ملک کی 40 فیصد سے زیادہ دولت کے مالک ہیں، جبکہ باقی آدھی آبادی کے پاس صرف 3 دولت رہ گئی ہے۔ 'بھارت جوڑو یاترا' معاشی عدم مساوات کی خلیج کو پر کرنے کی تحریک ہے

وقت یہ یاترا پنجاب سے گزر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے 'بھارت یاتریوں' کے ساتھ آج پنجاب کے ہوشیار پور کے ٹانڈہ سے یاترا شروع کی۔ ہر روز ہزاروں لوگ 'بھارت جوڑو یاترا' میں شامل ہو رہے ہیں۔ ہر طبقے اور ہر برادری کے لوگ یاترا میں شرکت کر کے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں


Share: